پنجگور: دو بھائیوں کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے سی پیک روڈ کو بلاک کردیا

193

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آج صبح پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے سگے بھائی صابر نور اور عابد کے اہلخانہ نے احتجاجاً سی پیک روڈ کو بند کردیا ہے۔

سی پیک روڈ کو پنجگور کے علاقے سرادک زم زم ہوٹل کے مقام پر لواحقین نے دھرنا دے کر بلاک کیا ہے۔

لواحقین کی جانب سے اس سے قبل آج پریس کانفرنس بھی کی گئی جہاں انہوں نے انتظامیہ کو دو بجے کا وقت دیا کہ دونوں بھائیوں کو بازیاب کیا جائے بصورت دیگر احتجاجاً سی پیک روڈ کو بلاک کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مذکورہ دونوں بھائیوں کو آج صبح پاکستانی فورسز نے پنجگور کے علاقے تارآفس میں چھاپہ مارکر حراست میں لیا تھا۔