پسنی: جبری گمشدگی کے بعد بازیاب شخص فائرنگ سے زخمی

226

بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں مسلح موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو شہری زخمی ہوگئے، ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

بتایا جارہا ہے کہ زخمی دودا ناصر گمشدگی کے بعد بازیاب ہوگئے تھے۔

دودا ناصر اور ریاض نامی شخص بنگلہ بازار میں ناصر سروس پر بیٹھے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے اُنکو نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے دونوں لڑکے شدید زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے دونوں کو پاک اومان اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ اس قبل ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گھشدگی کے بعد بازیاب ہونے والے افراد پر جان لیوا حملے ہوئے ہیں۔