پسنی: اینٹی نارکوٹیکس کیمپ پر حملہ

552

مسلح افراد نے اینٹی نارکوٹیکس کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔

پسنی سے اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے پسنی الیاس فش کمپنی روڈ کے مقام پر اینٹی نارکوٹکس کے کیمپ کو ایک حملے نشانہ بنایا جہاں دو دھماکوں کیساتھ شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے۔

دھماکوں کے بعد فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا، جبکہ حملے میں کسی قسم کی نقصانات کے تاحال اطلاعات نہیں۔

پسنی حملے کے بعد پاکستانی فورسز کی بھاری تعداد جائے وقوعہ طرف روانہ ہوگئی ہے-