مغربی بلوچستان: ایرانی پولیس پر حملے میں تین اہلکار ہلاک

136

مغربی بلوچستان میں مسلح افراد کے حملوں میں کم از کم تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔

مغربی بلوچستان کے علاقے ہرمند میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں ایک سرحدی اہلکار ہلاک ہو گیا۔

ارنا نے کہا کہ اسی علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ایک اور حملے میں ایک اور سرحدی اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔

پولیس فورس کا ایک رکن مغربی بلوچستان کے قصبے خاش میں بھی مارا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلح گروپ جیش العدل نے ٹیلی گرام پر ایک پیغام میں گزشتہ دو حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

اس گروپ نے حالیہ مہینوں میں متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، جن میں اسی علاقے میں ہونے والا حملہ بھی شامل ہے جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا تھا۔