مشکے میں فوجی آپریشن جاری

642

مشکے کے مختلف علاقوں میں پاکستان فوج کی آپریشن جاری

بلوچستان کے علاقے مشکے میں پاکستان فوج مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کررہی ہے۔ فوجی اہلکار متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سمیت پیدل نقل و حرکت کررہے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فوجی اہلکاروں کے ہمراہ ڈیتھ اسکواڈ اہلکار بھی آپریشن میں شامل ہیں۔ بُزی، خلکلونک، مُرماسی، کلیڑ، پُھچڑ اور گردنواح کے علاقے آپریشن کی زد میں ہیں۔

پاکستانی حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، گذشتہ دنوں بولان اور اس سے متصل علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی گئی۔

اسی طرح قلات اور مستونگ بھی فوجی آپریشن کی زد میں رہے ہیں۔

قبل ازیں پاکستان فوج نے قلات کے علاقے میں آپریشن کے دوران دو افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا جو بعدازاں جعلی مقابلہ ثابت پایا۔