مستونگ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تین افراد جبری لاپتہ

329

مستونگ سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے کلی کڑک مستونگ میں رات گئے گھر پر چھاپہ مار کر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء عدنان بلوچ، صحافی ظہیر احمد مینگل اور اس کے بھائی محمد عامر ولد غوث بخش گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئے۔

لواحقین کو تاحال انکی کوئی خبر نہیں دی گئی ہے۔

لواحقین کے مطابق چھاپے کے وقت فورسز اہلکاروں نے گھرمکینوں پر تشدد بھی کیا اور موبائل فونز بھی چھین کر لے گئے۔