مستونگ: موٹر وے پولیس کی دفتر پر دستی بم حملہ

250

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے موٹروے پولیس کے دفتر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے پرانہ قلات روڈ نزد بکرا منڈی موٹروے پولیس کھڈکوچہ بیٹ کے آفس پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مطابق دستی بم موٹروے آفس کے احاطے میں گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں ہے۔