مستونگ: مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، دو لیویز اہلکار سمیت تین افراد ہلاک

482

مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں فائرنگ سے دو لیویز اہلکار اور تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار ہلاک جبکہ ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے، فائرنگ کے تبادلہ میں ایک مظاہرین کی بھی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

مستونگ سے اطلاعات کے مطابق واقعہ سے قبل لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا تھا گرفتار شخص کے ساتھیوں نے انکے رہائی کیلئے روڑ بلاک کرکے احتجاج مظاہرہ کررہے تھے اور لیویز فورس درینگڑھ نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش میں مظاہرین اور لیویز فورس کے درمیان جھڑپ ہوئی فائرنگ کے تبادلے میں دو لیویز اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک ہوئے-

زخمیوں اور لاشوں کو نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعہ میں ہلاک اہلکاروں کی شناخت ممتاز احمد ولد االلہ بخش اوربابو مزار خان ولد محمد بخش کے ناموں سے ہوئی ہے دوسری جانب ایس ایچ اودرینگڑھ حاجی ایاز احمد ولد محمد عثمان سمیت اہلکار محمد نعیم ولد عبدالعلیم حبیب اللہ ولد سرفراز شدید زخمی ہیں-