مستونگ حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

333

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے مستونگ میں تین مختلف حملوں میں، آپریشن میں مصروف قابض فوج کے دستے اور مرکزی کیمپوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں قائم قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے دشمن فوج پر راکٹ لانچر سے متعدد گولے داغے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

حملے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم چار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے سوموار کے روز مستونگ کے علاقے اسپلنجی ہی میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ مذکورہ علاقے میں آپریشن کی غرض سے پیش قدمی کررہے تھے۔

دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کے دو پیدل اہلکار زخمی ہوگئے۔

مزید کہاکہ دریں اثناء بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے سوموار کی شب مستونگ شہر میں قائم قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکیوں پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

آخر میں کہاکہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔