مبارک قاضی کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا

134

‎بلوچی زبان کے قومی شاعرمبارک قاضی کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گئے، آج انکی پہلی برسی منائی جا رہی ہے۔

مبارک قاضی 24 دسمبر 1956 کو پسنی میں کہدہ امان اللہ کے گھر میں پیدا ہوئے اور بلوچی زبان کے قومی شاعر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

مبارک قاضی گزشتہ سال 16 ستمبر 2024 کو تربت میں انتقال کر گئے جس کی تدفین انکے آبائی شہر پسنی میں کر دی گئی، وہ شاعری کی دنیا میں ایک الگ پہچان کے مالک تھے ، ان کی شاعری نے نصف صدی تک بلوچی ادب کو متاثر کیا اور انھیں انقلابی شاعری کرنے پر قید کا بھی سامنا رہا ان کے شعری مجموعوں میں زرنوشت ، مانی منی ماتیں وطن ، شاگ ماں سبزیں ساوڑ ء-، منی عہدے غم ء۔ قصہ ، و دیگر شامل ہیں اور ان کا شمار بلوچستان کے معروف واہم شخصیات میں ہوتا ہے۔