لاہور تشدد سے دو بلوچ طلباء کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے پنجاب یونیورسٹی میں رہائش پزیر بلوچ طلباء پر جمیعت کے ڈنڈا برادر طلباء ارکان کا تشدد، واقعہ میں پانچ بلوچ طلباء کی زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس دؤران جمیعت کے ارکان نے آتشی اسلحہ کا بھی استعمال-
واقعہ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے متعدد طلباء کو سروں اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید قسم کے چوٹیں آئی ہیں جبکہ واقعہ میں زخمی دو بلوچ طلباء کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اداروں میں زیر تعلیم بلوچ طلباء پر اکثر جمیعت اور پنجاب کونسل کے طلباء کی جانب سے حملوں کی واقعات پیش آتے رہے ہیں، بلوچ طلباء کے مطابق انھیں پنجاب کے تعلیمی اداروں نسلی تعصب کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
بلوچ کونسل لاہور کے مطابق جمیعت کے طلباء نے انکے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا البتہ پنجاب پولیس بجائے تشدد کرنے والوں کو گرفتار کرتے مزید 20 سے زائد بلوچ طلباء کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے-