قلات گاڑی کو حادثہ، 25 افراد زخمی

112

قلات کے علاقے میں گاڑی الٹنے سے 25افراد زخمی ہوگئے۔

قلات لیویز حکام کے مطابق پیر کے روز قلات میں ریج کے مقام پر مزدوروں کو سیب کے باغات میں کام کے لئے لیکر جانے والی پک اپ گاڑی ٹائرپھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 25مزدور زخمی ہوگئے۔

لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے ایک شدید زخمی کو طبی امداد کے لئے کوئٹہ ریفر کردیاگیا۔