قلات: پاکستانی فورسز پر حملہ، آٹھ اہلکار زخمی

273

بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر نے آئی ای ڈی دھماکے میں اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز ڈیوائس سڑک کےکنارے نصب کی، سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے گزرتے وقت دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لیویز سمیت دیگر سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاش شروع کردی جب کہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔