قلات: پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو بی اے

498

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یو بی اے سرمچاروں نے گزشتہ شام چھ بجے کے قریب ضلع قلات کے علاقے نرمک تخت کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کی مرکزی کیمپ پر  متعدد BM12 کے گولے داغے جو پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے اندر گر کر زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے اور مرکزی کیمپ سے آگ کے شعلے بھڑکتے ہوئے دیکھے گئے۔
جس کے نتیجے میں قابض پاکستانی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد مذکورہ کیمپ پر کوئٹہ کی طرف سے چھ ہیلی کاپٹروں کی ہنگامی آمد اور لینڈنگ کے بعد پھر کوئٹہ کی طرف پرواز کرنا یہ ظاہر کرتا ہے ہمارے سرمچاروں کے حملے کے نتیجے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا اور ان ہیلی کاپٹروں کی آمد یہ واضح کرتا ہے کہ قابض پاکستانی فوج اپنے ہلاک یا زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔