قلات میں پاکستانی فوج کے گشتی ٹیم پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو بی اے

581

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ شام چھ بجے کے قریب ضلع قلات کے علاقے نرمک درنگ کے مقام پر پاکستانی فوج کے گشتی ٹیم پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں قابض فوج کے تین اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہوئے جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے

انہوں نے کہاکہ ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔