قلات میں موبائل ٹاور کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

360

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے قلات کے علاقے میں ٹیلی نار ٹاور کو فائرنگ کرکے ناکارہ بنادیا اور تمام مشینریز کو نذر آتش کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بروز پیر سولہ ستمبر رات آٹھ بجے قلات کے علاقے ہربوئی مرجان میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے یہ کامیاب کاروائی سر انجام دی اور بحفاظت اپنے خفیہ مقام منتقل ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف بحیثیت مسلح تنظیم ایک منظم و مربوط ڈھانچہ رکھتی ہے جو جدید دور کے تقاضوں کو اچھی طرح سمجھتی ہے اور اپنی قومی جنگ کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کی لئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا جدید دور ٹیکنالوجی کا دور ہے اور بی ایل ایف کی ٹیکنیکل ٹیم جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے فوائد اور نقصان کے متعلق مکمل آگاہی رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور جاری جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عہد کرتی ہے۔