قلات میں فوجی آپریشن جاری، ہیلی کاپٹروں سے کمانڈوز اتارے گئے

1737

بلوچستان کے ضلع قلات کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستان فوج کی جانب سے آپریشن کی جارہی ہے، مختلف مقامات پر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کمانڈوز اتارے گئے۔

اطلاعات کے مطابق ہربوئی کے علاقے کرگزی، خیسن بند، پودگلی، سرخین، کاکڑی، جوہان، نرمک کے علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فوجی کمانڈوز اتارے گئے ہیں۔

علاقے میں فوجی آپریشن جاری رہنے کے باعث مزید تفصیلات تک رسائی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل نرمک، تخت کے علاقے میں فوج کی ٹرک گاڑی ایک بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا تھا، دھماکے میں حکام نے آٹھ اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہا گیا کہ فوجی اہلکاروں کے گاڑی کو اس وقت دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ علاقے میں آپریشن کی غرض سے پیش قدمی کررہے تھے۔