قلات: فورسز کی گاڑی پر دھماکہ، ہلاکتوں کی اطلاع

364

بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

قلات مہلبی کے علاقے میں پاکستانی فوسز کے قافلے میں شامل گاڑی کو نامعلوم افراد نے بم دھماکے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات کا سامنا رہا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سول ہسپتال قلات منتقل کیا گیا جہاں بعد ازاں انہیں فورسز کیمپ منتقل کردیا گیا۔

حکام نے نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔ ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔