قلات: شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

177

بلوچستان کے علاقے قلات میں شوہر نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی بیوی کا گلہ دبا کر اسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

قلات پولیس کے مطابق گزشتہ روز قلات کے علاقے دشت مغلزئی میں عبدالرحمن ولد عبد الحمید قوم نیچاری نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی بیوی کو گلہ دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

یاد رہے گذشتہ دنوں کوہلو کے سب تحصیل سفید کے علاقے مخماڑ میں شوہر نے کلہاڑی کے وار سے اپنے اہلیہ اور 2 ماہ کے بچوں کی ماں کو قتل کرکے موقع سے فرار ہوگیا تھا ۔

آج گوادر سے ایک لڑکی کی لاش ملی تھی جس کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کے کارکنوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انھیں فوری طور پر گرفتار کریں ۔