قلات، مستونگ اور ہرنائی کے علاقے بھی فوجی آپریشن کی زد میں

618

بلوچستان کے علاقے قلات، مستونگ اور ہرنائی بھی پاکستان فوج کی آپریشن جاری ہے، مذکورہ علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت دیکھی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہرنائی میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے،  زاوی، تنک، شرین، پھوڑ وڈھ اور شورو سمیت مختلف علاقے فوجی آپریشن کی زد میں ہیں۔

دریں اثناء قلات و مستونگ کے علاقوں ناگاہو اور اسپلنجی میں بھی فوجی ہیلی کاپٹروں کو دیکھا گیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔

خیال ہے گذشتہ روز سے بولان، ہرنائی، چمالنگ سمیت کیچ کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہے۔

پاکستانی حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے تاہم مذکورہ علاقوں میں فوج کو پیدل و گاڑیوں کے ذریعے پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔