ظہیر بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف 15 ستمبر کو احتجاجی کیا جائے گا ۔ اہلیہ

261

لاپتہ ظہیر بلوچ کے اہلیہ نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں 27 جون 2024 کو کوئٹہ سے جبری لاپتہ ظہیر احمد ولد حاجی ڈاکٹر عبداللہ کی بازیابی کےلئے 15 ستمبر بروز اتوار 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک احتجاج ریلی نکالی جائیگی ۔

اہلیہ نے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے اپیل کی ہے وہ اس احتجاجی ریلی میں شرکت کر کے ظہیر احمد بلوچ کی باحفاظت بازیابی کےلئے آواز اٹھائیں ۔