شہید فدائی رضوان بلوچ کی غائبانہ نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کر دی گئی۔

534

شہید رضوان بلوچ عرف حمل کی غائبانہ نماز جنازہ انکے آبائی علاقے میں اداکردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فدائی شہید رضوان بلوچ ولد مولابخش کی غائبانہ نماز جنازہ گذشتہ روز گوادر کے علاقے پانوان میں ان کے آبائی علاقے دشت درابول میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق جنازے میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کو پاکستانی فورسز نے روکا اور جانے کی اجازت نہیں دی۔

یاد رہے کہ فدائی رضوان بلوچ دیگر فدائین ساتھیوں کے ہمراہ 25 اگست کو بلوچ لبریشن آرمی کے آپریشن ہیروف کا حصہ تھے جنھوں نے لسبیلہ میں پاکستان فوج کے کیمپ پر حملہ کیا تھا۔

رضوان بلوچ نے بارود سے بھری گاڑی ہیڈکوارٹرز کے دوسری جانب ٹکرا کر فورسز کو نشانہ بنایا۔