شہداء آپریشن ھیروف کی یاد میں آشوبی دیوان

594

بلوچ لبریشن آرمی کے آپریشن ھیروف کے شہداء کی یاد میں ہفتے کے روز ایک آشوبی دیوان کا انعقاد کیا گیا ۔

آشوبی دیوان میں بلوچی اور براہوئی زبان کے نامور فنکار استاد میر احمد بلوچ، میرل بلوچ اور ساول کندیل نے براہوئی و بلوچی شاعری کے ذریعے شہدا آپریشن ھیروف کو خراج عقیدت پیش کیا اور سامعین کو اپنے خوبصورت آواز سے محصور کیا ۔

یاد رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی نے گذشتہ مہینے چھبیس اور پچیس اگست کی درمیانی شب بلوچستان بھر میں آپریشن ھیروف کا آغاز کردیا تھا، تنظیم کے مطابق اس آپریشن کے تحت انکے سرمچاروں نے بلوچستان کے تمام مرکزی شاہراہوں پر کنٹرول سنبھالا جبکہ متعدد مقامات پر پاکستانی فورسز پر حملے کیئے-

بلوچ لبریشن آرمی کی مجید برگیڈ نے آپریشن ھیروف کے مرکزی حملے میں بلوچستان کے ضلع بیلہ میں پاکستانی فورسز کے ایک مرکزی کیمپ کو فدائین حملے کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد کئی گھنٹوں تک فوجی کیمپ بلوچ سرمچاروں کے کنٹرول میں رہا۔

بی ایل اے کے مطابق آپریشن ھیروف کے دوران دشمن فوج کے بیلہ کیمپ کو بی ایل اے کی مجید بریگیڈ بیس گھنٹوں تک اپنے کنٹرول میں رکھتے ہوئے 68 دشمن اہلکار ہلاک کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ بی ایل اے کے یونٹ فتح اسکواڈ اور ایس ٹی او ایس 62 فوجی اہلکار ہلاک کرتے ہوئے بارہ گھنٹوں تک بلوچستان کے تمام مرکزی شاہراہوں پر ناکہ بندی کرکے اپنے کنٹرول میں رکھا۔ مجموعی طور پر 130 دشمن اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی کیئے گئے۔