سبی بس اڈے کے قریب دھماکہ

222

دھماکہ میں دو بچوں کی زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔

بلوچستان کے علاقے سبی شہر میں بس اڈے قریب نامعلوم افراد نے گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا۔

سبی انتظامیہ کے مطابق دھماکہ کی آواز شہر میں دور دور تک سنی گئی جبکہ واقعہ میں دو بچوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔

دھماکہ ایڈوکیٹ اعظم لونی نامی شخص کے کے گھر کے باہر ہوا ہے جہاں بعد ازاں سٹی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے-