دکی، کوئٹہ :فائرنگ سے دو افراد جانبحق

280

بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی مانکی ڈیم کے قریب ڈاکووں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار جانبحق ہوگیا، پولیس کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے واردات کے دوران سی ڈی ستر موٹر سائیکل بھی چھین کر فرار ہوگئے۔

فائرنگ سے جانبحق ہونے والے دنیا خان ضلع عظیم خان کھیتران کی لاش سول ہسپتال منتقل کرکے لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے-

ادھر کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے پشتون آباد میں شیخ چوک پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انور نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال منتقل کردیا-

نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔