دشت: پاکستان فوج کی بڑی تعداد میں نقل و حرکت، ہیلی کاپٹروں کی پروازیں

2278

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں پاکستان فوج بڑی تعداد میں نقل و حرکت کررہی ہے جبکہ فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی علاقے میں جاری ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دشت و گردنواح میں پاکستان فوج کی بڑی تعداد نقل و حرکت میں مصروف ہیں، کم از کم بیس فوجی ٹرکوں و دیگر گاڑیوں کو پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سائیجی کے پہاڑی سلسلے میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں دیکھنے میں آئی ہیں۔

مقامی افراد علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کے خدشے کا اظہار کررہے ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

قبل ازیں آج نوشکی شہر سے متصل پہاڑی سلسلے میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں دیکھنے میں آئی تھی جبکہ گذشتہ روز بولان کے علاقے مچھ و گردنواح میں فوجی ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں۔