خضدار: ایک شخص کی لاش برآمد

428

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل مولہ کنواں چٹوک کے مقام پہ ایک بزرگ شخص کا لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد کے تحت اٹھا کر R H C ہسپتال منتقل کیا ہے۔ تاحال لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں گذشتہ دو دہائیوں سے سینکڑوں افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کو ناقابل شناخت قرار دے کر لاوارث دفنا دیا گیا ہے-

بلوچستان میں ملنے والی تشدد زدہ لاشوں کا اندراج تو کیا جاتا ہے لیکن ان کی شناخت کا کوئی مؤثر طریقہ کار دستیاب نہیں ہے۔