خاران: کرومائٹ لے جانے والی ٹرک پر فائرنگ

175

نامعلوم افراد نے خاران سے کراچی جانے والی ٹرک کو حملے میں نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے خاران سے کراچی جانے والی کرومائٹ سے بھری ٹرک کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ٹائر اور شیشے تباہ کردیئے اور موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعہ میں کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں، پولیس ور لیویز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ خاران سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں معدنیات و دیگر قدرتی وسائل لے جانے والی ٹرکوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں، تاہم آج کے واقعہ میں ملوث ذمہ داروں تعین نہیں ہوسکا ہے-