خاران میں ایف سی کی گاڑی پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

367

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے خاران شہر میں ایف سی کی گاڑی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس سے دو ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ بائیس ستمبر بروز اتوار بوقت بارہ بجے یہ کامیاب کاروائی سر انجام دی گئی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ دشمن کی جدید ٹیکنالوجی، جدید کیمروں اور جدید مشینری کی موجودگی کے باوجود حساس علاقوں میں سرمچاروں کی کامیاب کارروائیاں ان کی مؤثر جنگی حکمت عملی کا واضح ثبوت ہیں، جس نے نہ صرف دشمن کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے بلکہ شدید ذہنی دباؤ کے باعث وہ عام عوام کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل ایف کی کامیاب حکمت عملیوں نے دشمن کو اس حد تک حواس باختہ کر دیا ہے کہ اپنی شکست اور شرمندگی (انفعال) کو چھپانے کے لیے وہ سوشل میڈیا پر چند کرائے کے افراد کے ذریعے بلوچ قومی تحریک کے خلاف سفسطہ پھیلا کر حقیقت مسخ کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے۔

مزید کہاکہ ہم اس حملے میں عوامی نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہیں اور عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ دشمن فورسز اور ان کے تنصیبات سے دور رہیں ہمارے سرمچار کسی بھی وقت انہیں نشانہ بناسکتے ہیں۔

آخر میں کہاکہ بی ایل ایف خاران حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔