خاران: لاپتہ افراد کے لواحقین کا ریڈ زون میں دھرنا

1

خاران ریڈ زون کو شہریوں نے دھرنا دیکر بند کردیا۔

لاپتہ امان اللہ ولد عبدالقادر، محمد داود ولد محمد انور،ارشاد احمد ولد امین اللہ اور امین اللہ ولد عبدالقادر کے لواحقین کی جانب سے روڈ ریڈ زون کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔

دھرنا دینے والوں میں لواحقین کے ساتھ خواتین بھی شامل ہیں، جنھوں نے اپنے پیاروں کے پوسٹر ہاتھوں میں اٹھا رکھے ہیں۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ اس طرح شریف شہریوں کو اٹھا کر انکے خاندان کو پریشان کرنا ناانصافی ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ امان اللہ محمد حسنی ایک شریف شہری ہے دو وقت کی روزی روٹی کمانے میں مصروف تھا جبکہ محمد داود، امین اللہ،ارشاد احمد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انکے پیاروں کو کلی جنگل رحمت اللہ سے بلاوجہ اٹھایا گیا چاروں لاپتہ ہونے والوں کے لواحقین میں سے اگر کسی نے کوئی گناء کی ہے تو انھیں ملک کے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔