جعفرآباد: طلباء سے مبینہ جنسی زیادتی کا الزام، پرنسپل اور ہاسٹل وارڈن گرفتار

157

پولیس نے ایک نجی سکول کے پرنسپل سمیت سٹاف کے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے سندھ سے منسلک بلوچستان جنوب مشرقی علاقے ڈیرہ اللہ یار میں پولیس نے ایک نجی سکول کے پرنسپل سمیت سٹاف کے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر سکول کے بچوں کے مبینہ ریپ کا الزام ہے-

جعفر آباد پولیس کے ایس ایس پی عطاالرحمان ترین کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ ریپ کے الزام میں پرنسپل سمیت سکول کے عملے کے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے بدھ کے روز گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے ان کا سات روزہ ریمانڈ حاصل کیا ہے-

اسکول پرنسپل اور دیگر ملزمان پر مبینہ طور پر نجی اسکول کے ہاسٹل میں رہائش پزیر پانچ بچوں کے ریپ کا الزام ہے پولیس واقعہ میں ملوث ایک اور ملزم کی تلاش کررہی ہے، جبکہ زیادتی کا نشانہ بننے والے بچوں کے میڈیکل کرائے جارہے ہیں-

مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والے طلباء کے والدین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے جلد سے جلد تمام تر ثبوت سامنے لاکر ملزمان کو سخت سے سخت سزا دیں ور اسکول کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں۔