تربت یونیورسٹی کے نااہل وائس چانسلر کئی ہفتوں سے یونیورسٹی سے غائب ہیں ۔ بی ایس او پجار

141

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تربت یونیورسٹی کے نااہل وائس چانسلر کئی ہفتوں سے یونیورسٹی سے غائب ہیں مہینے میں ایک بار یونیورسٹی میں حاضری لگانے پہنچ جاتے ہیں اساتذہ کرام اور طلباء کو درپیش مسائل کا سامنا ہے تربت یونیورسٹی کے اساتذہ کو مالی بحران تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور یونیورسٹی کو انٹرنیٹ سے بھی محروم کیا گیا ہے اساتذہ کرام کو کلاسوں کے بدلے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کیا گیا ہے تعلیم دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

ترجمان نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا کہ تربت یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کو ہر مہینے بجلی انٹرنیٹ تنخواہوں کی بندش ہاسٹل میس اور دیگر مسائل پر سراپا احتجاج ایک پالیسی کے تحت کرایا جاتا ہے تاکہ تربت یونیورسٹی کے تعلیمی نصب کو کس طرح سے بند کیا جائے اور چھوٹے مسائل پر طلباء کی تعلیمی نظام کو سڑکوں اور احتجاجیوں کا بھینٹ چڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تربت یونیورسٹی کے اساتذہ کرام کے درپیش مسائل ور طلباء کو درپیش مسائل پر ہم ان کے ساتھ ہیں نااہل وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر سمیت تربت یونیورسٹی کے ریجسٹرار اپنی تعلیم دشمن پالیسیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے ہمیشہ سے اساتذہ کرام اور طلباء کو سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور کرتے ہیں تربت یونیورسٹی میں ہزاروں نوجوان طلبہ زیر تعلیم ہیں جو کئی دور دراز علاقوں آئے ہوئے 2018 کے بعد حکومتی روایہ اور نااہل یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک وعدہ کر رکھا ہے کس طرح سے تربت یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کو چھوٹے مسائل کا سامنا کرائی اور ان کو تعلیمی نصب چھوڑنے پر مجبور کیا جائے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ہمارے مطالبہ ہے کے اساتذہ کرام اور طلباء کو درپیش مسائل اور چیلنجرز کا سامنا ایک پالیسی کے تحت کرایا جارہا ہے حکومتی سطح پر ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے جائے نااہل وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر سمیت کرپٹ ریجسٹرار کے خلاف کارروائی کریں جن کی نااہلی کی وجہ سے اساتذہ کرام تنخواہوں سے انٹرنیٹ سے ہاسٹل کی سہولیات اور طلباء بسوں ، ہاسٹل میں بجلی، مس ،لائبریری انٹرنیٹ سے محروم ہیں ہم تربت یونیورسٹی کے اساتذہ کرام کے ساتھ ہیں ان کے جائز مطالبات اگر تسلیم نہیں کیے گئے اور اساتذہ جو بھی فیصلہ کریں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار اپنی اساتذہ اور طلباء کے ساتھ آخری حد تک ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوکر ان کے حق اور مطالبات پر ساتھ رہے گا۔