تربت: یونیورسٹی کے طالب علم نے خودکشی کرلی

363

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں یونیورسٹی کے طالب علم نے خودکشی کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق تربت یونیورسٹی کے طالب علم ندیم احمد ولد بشیر احمد سکنہ گیشکور نے گذشتہ شب چوگان کنڈ تربت میں ایک کوارٹر میں خودکشی کرلی ہے۔

لاش ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی گئی۔ تاہم خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔