تربت: مواصلاتی کمپنی کا ٹاور نذر آتش، سولر سسٹم تباہ

141

مسلح افراد نے بل کاشاپ میں رات 9 بجے کے قریب زونگ موبائل فون کی ٹاور کو تباہ کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ایک درجن کے قریب مسلح افراد نے ٹاور کو آگ لگادی اور اس کے بعد سولر سسٹم پر فائرنگ کرکے اسے تباہ کردیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں یوفون اور دیگر نیٹ ورک کمپنی کے ٹاورز پر حملے اور نقصان پہنچانے کے درجنوں واقعات پہلے بھی پیش آچکے ہیں۔

بلوچستان بھر میں مسلح آزادی پسند تنظیمیں مواصلاتی نظام کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ جن کا موقف ہیں کہ مذکورہ ٹاوروں سے جاسوسی کا کام لیا جاتا ہے۔