تربت: دھماکے میں ایک شخص جاں بحق

291

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ہونے والے ایک دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق گذشتہ شب ایم 8 کوئٹہ ٹو تربت روڈ پر جوسک کھجور مارکیٹ کے نزدیک آئی ای ڈی پلانٹ کرتے وقت دھماکے سے الطاف ولد مراد محمد سکنہ آپسر ڈنے سر موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نعش لیویز فورس نے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی، تاہم دیگر ذرائع سے اس واقعہ کی تصدیق تاحال نہیں ہوسکا ہے۔