تربت، بولان: حادثات میں 1 شخص ہلاک 7 زخمی

159

بولان کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سڑکوں کی حالت زار خراب ہونے کے باعث تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 7 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔جن میں سے ایک حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

وہاں کے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں تیز رفتار گاڑی نے ایک شخص کو کچل دیا، پولیس کے مطابق صلالہ بازار تربت میں تیز رفتار پک اپ گاڑی نے کچل کر ایک غیر مقامی شخص فرمان ولد فیصل سکنہ پشاور کو ہلاک کر دیا

واقعہ کے بعد گاڑی ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔