بلوچستان: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ، دو بازیاب

434

بلوچستان ضلع کیچ سے دو افراد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ جبکہ دو افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت نصرت ولد حسین اور داد دوست ولد ماسٹر حاصل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کو گذشتہ دنوں 30 اگست کو رات گئے پاکستانی فورسز نے تمپ کے علاقے کونشقلات سے حراست میں لیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب کل پنجگور کے علاقے پروم سے لاپتہ ہونے والے مرتضی اور شہسوار بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔