بلوچستان :مزید 542 اسکول بند، بند اسکولوں کی تعداد 3152 ہوگئی

166
فائل فوٹو

محکمہ تعلیم کے رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں موجودہ دور حکومت میں مزید 542 اسکول بند کردیئے گئے ہیں جبکہ مزید بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ تعلیم بلوچستان نے بلوچستان میں بند اسکولوں سے متعلق رپورٹ جاری کردیئے، رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں موجودہ دور حکومت میں مزید 542 اسکول بند ہوگئے۔

محکمہ تعلیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بند اسکولوں کو فعال کرنے کے لیے 16 ہزار اساتذہ کی ضرورت ہے رپورٹ کے مطابق رواں سال مئی تک بند اسکولوں کی تعداد 3152 تھی، 2 ستمبر تک 35 اضلاع میں غیر فعال اسکولوں کی تعداد 3694 ہوگئی۔

صوبے میں سب سے زیادہ 254 اسکول پشین میں بند ہیں، ضلع ڈیرہ بگٹی میں سب سے کم 13 اسکول غیرفعال ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان تعلیمی کے حوالے سے کافی پسماندہ تصور کیا جاتا ہے جہاں سرکاری اسکولوں کی عدم موجودگی اساتذہ کی کمی اور بنیادی سہولیات ایک اہم وجہ ہے، جس کے خلاف آئے روز بلوچستان کے طلباء و سیاسی تنظیمیں احتجاج ریکارڈ کراتے رہتے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق بلوچستان میں سال 2021 تک 12 لاکھ بچے سکولوں سے باہر تھیں جو بلوچستان کا اسکول جانے والوں کا 70% فیصد سے زیادہ بنتا ہے اور 7 ہزار آسامیاں خالی تھی جبکہ اب یہ تعداد مزید بڑھ گیا اور مزید اسکولوں کی بندش اساتذہ کی کمی نے اسکول نا جانے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔