بلوچستان :مزید دو افراد میں کانگو کی تشخیص، متاثرین کی تعداد 26 ہوگئی

187

کوئٹہ اور لورلائی سے مزید دو کانگو کے مریض اسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں-

بلوچستان میں کانگو وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد رواں سال بلوچستان سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 26 ہوگئی جن میں 5 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں-

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے 55 سالہ عبدالحمید اور لورالائی سے 60 سالہ خان محمد کو کانگو وائرس کے شبے میں گزشتہ روز فاطمہ جناح ہسپتال لائے گئے ہیں-

اسپتال زرائع کے مطابق دونوں مریضوں کا کانگو ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہیں کانگو سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے الگ الگ وارڈز میں منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ 16 اگست کو بلوچستان میں کانگو وائرس میں مبتلا ایک مریض دم توڑ گیا تھا جبکہ رواں سال اب تک بلوچستان میں 5 افراد کانگو وائرس کے باعث جان کی بازی ہارچکے  ہیں۔