بلوچستان: مختلف واقعات میں چار افراد جانبحق

162

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر چار افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ دراکھالہ کے قریب مزدا ٹرک کے ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جانبحق ہوگئے، جانبحق دونوں افراد کا تعلق وڈھ کے علاقہ لوپ سے ہیں جن کی شناخت منیر احمد اور علی محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

ادھر چمن میں فائرنگ سے 16 سالہ نوجوان قتل، لواحقین کا لاش مرکزی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج، نوجوان کو توبہ اچکزئی میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، قتل کے خلاف لواحقین کا چمن پاک افغان بارڈر شاہراہ پر لاش رکھ کراحتجاج جاری ہے۔

دریں اثناء جیکب آباد کے قریب دوداپور کے علاقے میں گھر میں بجلی کا بورڈ بناتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 18 سالہ نوجوان علی نواز مغیری جانبحق ہوگیا، نوجوان کی لاش اسپتال منتقل کی گئی جہاں بعد ازاں لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔