بلوچستان مختلف واقعات میں چار افراد جانبحق، دو زخمی

111
File Photo

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر چار افراد جانبحق، دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تربت ایم ایٹ شاہراہ پر سامی کے علاقہ میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے سعید لاٹو ولد بہادین سکنہ گونڈسرین ہوشاپ اور ان کا بیٹا جان کی بازی ہارگئے، حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری کے دؤران ٹائر برسٹ ہونے کے سبب پیش آیا-

دوسری جانب ژوب گزشتہ شب مینا بازار کے قریب مزغار عبداللہ زئی لیویز کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں نے تشدد کرکے ٹریکٹر ڈرائیور شمس اللہ کو زخمی کر کے نقدی اور ٹریکٹر ٹرالی چھین کر فرار ہو گئے-

دارلحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، لاش ضروری پوسٹ مارٹم کےلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

ادھر ضلع خضدارکے تحصیل زہری زیک کے مقام پر نامعلوم افراد کا گاڑی پر فائرنگ ندیم احمد ولد علی محمد نامی شخص زخمی ہوگئے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے-

دریں اثناء لورالائی سگھر شیخان میں کرنٹ لگنے سے مومن خان ولد زرغون نامی شخص ہلاک ہوگیا انتظامیہ کے مطابق مذکورہ شخص ٹرانسفر چوری کررہا تھا کہ اس وقت اسے کرنٹ لگی، لاش لواحقین کے حوالے کیا گیا ۔