بلوچستان: مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق، سترہ زخمی

206

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں سترہ افراد زخمی اور بچہ سمیت دو افراد جانبحق ہوئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر کے مقام پر بس اور ٹرک میں تصادم ہوا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بس پنجگور سے کراچی آرہی تھی جس کا تیز رفتار ٹرک سے تصادم ہوا ہے۔

حادثے میں کسی شخص کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ پہلے 11 زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا، بعد میں یہاں اسی حادثے کے مزید 6 زخمیوں کو لایا گیا، جس کے بعد حادثے میں زخمیوں کی تعداد 17 ہو گئی۔

دوسری جانب نوشکی قاضی آباد میں سکول وین کی ٹکر سے ایک بچہ جانبحق ہوگیا ہے۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ کوہ پیما ریاض بلوچ کوہ چلتن کے ٹوپ کو سر کرنے کے بعد ایک کاہی میں گر کے جانبحق ہوگئے۔