بلوچستان فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جانبحق، خاتون زخمی

153

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر دو افراد ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی ہے-

فائرنگ کا پہلے واقع ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کورجو آسیاآباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر 27 سالہ شعیب ولد علی حاتم کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے-

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا۔

وہاں کوہلو کے علاقے میٹھازئی میں گل محمد نامی شخص نے فائرنگ کر کے اپنے داماد اللہ داد شیرانی کو قتل جبکہ بیٹی کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق قتل کی وجہ آپسی رشتے کا تنازعے بتایا جارہا ہے جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوا، جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی، مزید کاروائی جاری ہے۔