بلوچستان: فائرنگ و روڈ حادثات میں ایک شخص جانبحق، 10 زخمی

112
File Photo

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور اور فائرنگ کے واقعہ میں مجموعی طور پر ایک شخص جانبحق جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پرانا مچھ کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ایک مسافر کوچ سمیت تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

واقعہ کے بعد سائبان ویلفیئر ٹرسٹ اور اسپتال کی ایمبولینسز نے موقع سے زخمییوں کو مچھ ہسپتال منتقل کردیا حادثے کا شکار بس کوئٹہ سے اوستہ محمد جارہی تھی-

ادھر بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ بازار کے قریب کار اور موٹرسائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی جنہیں طبی امداد کے لئے وڈھ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثناء پنجگور کے علاقے چتکان بازار کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ظہور احمد ولد فقیر محمد جابحق جبکہ زبیر نامی شخص زخمی ہوگیا۔

واقعہ میں جانبحق اور زخمی شخص کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔