بلوچستان فائرنگ و دیگر واقعات میں 7 افراد ہلاک

190
File Photo

کوئٹہ میں پیش آنے والے فائرنگ و حادثے کے واقعات میں چھ افراد جانبحق، جبکہ پنجگور سے لاش برآمد کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور اس کے مبینہ آشنا کوقتل کردیا، واقعہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں پیش آیا، دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بیٹی سمیت دو افراد کو قتل کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

کوئٹہ میں ہی ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے 4 افراد ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہارگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقےمشرقی بائی پاس کے قریب واقع ایک مکان کی چھت گر گئی۔ واقعہ میں جانبحق افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثناء بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گوارگو سے لیویز حکام کو ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت دلبود ولد نوک آپ سکنہ گچک سے ہوئی ہے۔

لیویز کے مطابق مقتول کو چار گولیاں سر اور سینے میں لگی ہیں۔