بلوچستان: فائرنگ اور روڈ حادثات کے واقعات میں خاتون سمیت دس افراد جانبحق

168
File Photo

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور حادثات کے واقعات میں خاتون سمیت چھ افراد جانبحق سعت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واقعات بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ، خضدار، دالبندین، پنجگور اور سوراب میں پیش آئے ہیں۔

سوراب بتگو چوکی کے قریب ویگن اور فیلڈر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد جان بحق اور دو زخمی افراد کو انتہائی نازک حالت میں سول اسپتال سوراب منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے عیسیٰ نگری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے ییں۔

فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ادھر پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ پنجگور چتکان گھاس منڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں کی بازی ہار گئی ہے جبکہ اور ایک زخمی ہوا ہے۔

دالبندین میں ہونے والے مختلف حادثات میں دو افراد جانبحق ہوئے ہیں جبکہ خضدار ایدھی سینٹر کے قریب موٹر سائیکل اور کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے دو افراد جان بحق ایک شدید زخمی ہوا ہے۔