بلوچستان سے جبری لاپتہ دو افراد بازیاب

217

بلوچستان کے علاقے وندر اور لورالائی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دو افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق زاہد بلوچ سکنہ گریشہ ضلع خضدار جنہیں گزشتہ دنوں لسبیلہ کے شہر وندر سے پاکستانی فورسز نے لاپتہ کیا تھا آج بازیاب ہوگئے۔

دریں اثنا لورالائی سے پندرہ ستمبر کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ولی جان رحملانی بزدار بھی بازیاب ہوگئے ہیں ۔

ولی جان بزدار کے ایک قریبی عزیز نے اطلاع دیتے ہوئے کہا وہ لورالائی سے بازیاب ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ لورالائی راڑہ شم سے بزدار قبیلے کے چار افراد مختلف تاریخوں کو جبری لاپتہ ہوئے تھے جن میں ولی جان رحملانی بزدار بازیاب ہوگئے ہیں۔