بلوچستان حکومت کا بی ایل اے ہاتھوں ہلاک پنجابی شہریوں کو بیس بیس لاکھ دینے کا اعلان

539

موسی خیل میں مارے گئے افراد کے اہلخانہ کو حکومت بلوچستان کی جانب سے بیس لاکھ روپے ادا کئے جائینگے-

سرکاری میڈیا کے مطابق بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے اتوار کو صوبے کے موسیٰ خیل ضلع میں بلوچ لبریشن آرمی کے حالیہ کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 20 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے-

یہ رقم موسیٰ خیل میں بلوچ لبریشن آرمی کے جنگجوؤں کے ہاتھوں ہلاک افراد کے شہری کے لواحقین کو دیئے جائینگے۔

وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ موسیٰ خیل میں مارے گئے افراد کے لواحقین اکیلے نہیں انکی ہر ممکن مدد کے لئے بلوچستان حکومت تیار ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بلوچستان میں متحرک بلوچ لبریشن آرمی نے ایک مربوط اور مہلک حملے کے ذریعے بلوچستان کے مختلف شاہراؤں اور فورسز کیمپ کو 20 گھنٹوں تک قبضہ جمائے رکھا اس دؤران فورسز سے جھڑپوں اور چیکنگ کے دؤران 130 افراد کو ہلاک کیا گیا-

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ کے مطابق سرمچاروں نے سویلین بسوں میں سفر کرنے والے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔