بلوچستان: حادثات اور واقعات میں 8 افراد جانبحق، 7 زخمی

37

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 8 افراد جانبحق اور مزید 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

بلوچستان کے علاقے واشک کور گی کے مقام پر گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جانبحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، لاشوں اور زخمی کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعہ میں ملوث ڈرائیور فرار ہوگیا۔

اسی طرح خضدار فیروزآباد کے قریب سی پیک روڈ پر تیزرفتار یک اپ الٹنے سے تین مزدور شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں فوری طور پرطبی امداد دینے کیلئے ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا ہے-

ادھر کوئٹہ کے علاقے ہزاگنجی کوہ چلتن میں ریاض دھوار نامی شخص پہاڑ سے گر کر جانبحق ہوگیا، جسکی لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے-

دوسری جانب آج بلوچستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات پیش آئیں۔

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی کے گوٹھ سارنگانی میں مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام پر 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 2 افراد فتح محمد ولد بڈھا خان سارنگانی مگسی اور بشکل خان ولد خمیسہ خان سارنگانی مگسی جانبحق جبکہ 10سالہ لڑکا عبدالعزیز ولد صدام حسین سارنگانی مگسی شدید زخمی ہوگیا۔

واقعہ کے بعد لیویزفورس نے موقع پر پہنچ کرصورتحال کو کنٹرول کرلیا ہے اس سلسلے میں مزید تفتیش جھل مگسی لیویز کررہی ہے۔

فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں جعفرآبادکے علاقے محبت شاخ میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کوقتل کردیا اور موقع سے فرارہوگئے-

واقعہ میں ہلاک باپ بیٹے کی شناخت عیدن خان اور دلدارخان چہوان کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق واقع رشتے کے تنازعے پرپیش آیا ملزمان کی تلاش جاری ہے اور مزیدتفتیش پولیس کررہی ہے۔

ادھر بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تربت سنگانی سر کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون (ط) زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید برآں کو ئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن سے لا پتہ ہو نے والے بچے کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق کو ئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن سے 7سالہ بچے ارمان علی ولد محمد نعیم ہزارہ کی نعش پارک کے قریب واقعہ خالی پلاٹ بر آمد کر لی گئی ہے جسے تیز دہار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کر نے کے بعد نعش کو جلا نے کی بھی کوشش کی گئی ہے-

بچے کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے، بچہ آ ج دوپہر سے لا پتہ تھا پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔