بلوچستان اسمبلی: صوبائی وزیر اسد بلوچ نے علی مدد جتک کو آئی ایس آئی کا دلال قرار دیا

492

تم آئی ایس آئی کے دلال ہو، تم اصل بلوچ نہیں – صوبائی وزراء کا ایک دوسرے پر شدید لفظوں سے حملے

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان اسمبلی میں اجلاس کے دؤران پنجگور سے تعلق رکھنے والے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے وزیر اور رہنماء اسد اللہ بلوچ اور پیپلز پارٹی کے وزیر علی مدد جتک کے مابین شدید سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

اسمبلی فلور پر اسد بلوچ کے حکومتی اراکین پر تنقید کے دؤران پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک نے اسد اللہ بلوچ کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ آپ اصل بلوچ نہیں آپ کو اپنا ڈی این اے کروانا چاہیے۔

علی مدد جتک کے ان الفاظوں کے جواب میں بی این پی عوامی کے رہنماء نے ان پر پاکستانی فورسز اور آئی ایس آئی کا دلال ہونے کا الزام لگایا جس کے بعد اسمبلی میں موجود دیگر وزراء نے بیچ بچاؤ کرکے دونوں کو خاموش کروادیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں آئے روز وزراء کے مابین تلخ کلامی اور گالم گلوچ کے واقعات ہوتے رہتے ہیں اس سے قبل پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک اور جماعت اسلامی کے گوادر سے نو منتخب ایم پی اے مولانا ھدایت الرحمان کے درمیان شدید تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔